نئی دہلی:انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن اور برج بھوشن سنگھ کے خلاف مسلسل احتجاج کرنے والے ریسلرز نے کہا ہے کہ وہ اب اپنی لڑائی سڑک کے بجائے کورٹ میں لڑیں گے۔ ونیش پھوگاٹ نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ حکومت کی طرف سے 7 جون کو حکومت کے ساتھ بات چیت میں پہلوانوں سے کئے گئے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے اس تناظر میں خواتین ریسلنگ کھلاڑیوں کے لگائے گئے الزام کی بنیاد پر عدالت میں چارج شیٹ پیش کردی ہے اس معاملے میں اب پہلوانوں کی لڑائی سڑک کے بجائے عدالت میں لڑی جائے گی، جب تک انصاف نہیں ملتا۔