نئی دہلی : دہلی کی عدالت نے پہلوان اور اولمپک میڈلسٹ سشیل کمار کو 6 دن کیلئے پولیس تحویل میں دیدیا ہے جنہیں کل 23 سالہ ایک پہلوان کے قتل کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مزید پوچھ تاچھ کیلئے عدالت سے 12 دن کا وقت مانگا تھا لیکن عدالت نے صرف 6 دن کیلئے پولیس تحویل میں دیا ہے۔ سشیل کمار کے ساتھ اس کے ساتھی اجئے کمار کو بھی پولیس تحویل میں دیدیا تھا۔ قتل کے مقدمہ میں سشیل کمار گرفتاری سے بچنے کیلئے گزشتہ تین ہفتوں سے فرار تھا۔ اس پر الزام ہیکہ اس نے اپنے ساتھی پہلوان ساگر دھنکر اور اس کے دو دوستوں سونو اور امیت کمار پر حملہ کیا تھا ۔ بعدازاں دھنکر زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔