پہلگام حملہ اور دہلی دھماکہ پر شاہ رخ خان کا رد عمل

   

Ferty9 Clinic

ممبئی۔23 نومبر (ایجنسیز)بالی ووڈ بادشاہ اداکارشاہ رخ خان نے 23 نومبر ہفتہ کو ’’گلوبل پیس آنرز 2025ء‘‘ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران انہوں نے 26/11 دہشت گرد حملہ، پہلگام حملہ، اور دہلی دھماکوں کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا۔شاہ رخ ،رنویر سنگھ ، ایکناتھ شنڈے ، دیویندر فڈنویس، نیتا امبانی، اور تفریحی اور سیاسی دنیا سے تعلق رکھنے والی بہت سی دیگر شخصیات ہفتے کے روز گلوبل پیس آنرز 2025 کیلئے اکٹھے ہوئے۔ گلوکار شنکر مہادیون بھی اسٹیج پر موجود تھے، جنہوں نے گیت ’’ہندوستانی‘‘ گاکر سب کے حب الوطنی کے جذبے کو تازہ کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ نے ملک کے سپاہیوں اور جوانوں کو خراج پیش کیا ۔ انہوں نے کہا 26/11کے دہشت گردحملہ ،پہلگام حملہ ،اور دہلی کے حالیہ بم دھماکوں میں جانیں گنوانے والے بے قصور لوگوں کو میرا بھرپور خراج عقیدت اور ان حملوں میں شہید ہونے والے ہمارے بہادر سیکورٹی اہلکاروں کو میرا سلام۔شاہ رخ خان نے کہاآج مجھے قوم کے بہادر سپاہیوں اور جوانوں کیلئے یہ کہنے کو کہا گیا ہے، جب کوئی آپ سے پوچھے کہ آپ کیا کرتے ہیں، تو فخر سے کہیں، ‘میں ملک کی حفاظت کرتا ہوں’۔