پہلگام حملہ میں حیدرآباد ی شخص بھی ہلاک

   

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے منیش رنجن آج جموں و کشمیر میں پیش آئے دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہو گئے۔دہشت گردوں نے ان پر اْس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ موجود تھے۔ دہشت گردوں نے ان کے گھر والوں کے سامنے ہی گولیاں مار کر قتل کر دیا۔منیش رنجن حیدرآباد میں انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کے سیکشن آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ سیاحت کے مقصد سے کشمیر گئے ہوئے تھے۔منگل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔