پہلگام میں آتشزدگی دو ہوٹلوں کو جزوی نقصان

   

Ferty9 Clinic

سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں دو ہوٹلوں کو جزوی نقصان پہنچا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پہلگام میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ہوٹل کراؤن ویو اور ہوٹل رٹریٹ اینڈ ریسٹورنٹ میں آگ نموار ہوئی جس سے ان ہوٹلوں میں قیام پذیر لوگوں میں خوف و تشویش پھیل گیا۔انہوں نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس نے آگ پر قابو پا لیا۔
میں کرکے اس کو مزید پھیلنے سے روکا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واردات میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور آگ لگنے کی وجوہات بھی ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔