پہلگام میں دہشت گرد حملہ، مہلوکین میں انٹلی جنس آفیسر اور اے پی کے سیاح شامل، چیف منسٹر ریونت ریڈی کا اظہار دکھ

   

حیدرآباد۔ 23 اپریل (سیاست نیوز) جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں دہشت گرد حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ جئے چندر موولی وشاکھاپٹنم کے پانڈورنگا پورم کے ساکن جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ تعطیلات کے لئے کشمیر گئے ہوئے تھے دہشت گرد حملہ میں جاں بحق ہوگئے۔ دہشت گرد حملہ کے وقت وہ دہشت گردوں سے رحم کی اپیل کی کہ وہ انہیں چھوڑ دیں لیکن ان کی بات نہیں سنی اور انہیں گولی ماردی۔ آندھرا پردیش کے ایک آئی ٹی پروفیشنل مدھوسدھن سومی بٹی جن کا تعلق ضلع نیلور سے تھا وہ بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیر و تفریح کے لئے کشمیر گئے ہوئے تھے۔ دہشت گردوں نے انہیں بھی ہلاک کردیا۔ حیدرآباد کے آئی بی آفسر منیش رنجن جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایل ٹی سی ٹور پر تھے۔ منیش جن کا تعلق بہار سے تھا وہ حیدرآبادمیں انٹلی جنس بیورو آفیسر کے طور پر تھے۔ دہشت گردوں نے انہیں ان کے اہل خانہ کے سامنے ہی گولی مارکر شہید کردیا۔ پہلگام دہشت گرد حملہ پر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ دہشت گرد حملوں کو بزدلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم سیاحوں کو جو سیر و تفریح کے لئے آئے تھے انہیں اپنا نشانہ بنایا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ ش