پہلی بار سیزن میں پہلی 3 ہندستانی سنچریاں

   

آئی پی ایل کا نیا ریکارڈ
پہلی بار سیزن میں پہلی 3 ہندستانی سنچریاں
ابو ظبی :انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 34 ویں میچ میں چنائی سوپر کنگس کے خلاف دہلی کیپیٹلز کی جانب سے میچ میں شکھر دھون کی سنچری ساتھ ہی آئی پی ایل میں ایک نیا ریکارڈ بن گیا ہے ۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستانی بلے بازوں نے سیزن میں پہلی تین سنچریاں اسکور کی ہیں۔سیزن کی پہلی سنچری پنجاب کے کپتان کے ایل راہل نے اسکور کی تھی۔ انہوں نے وراٹ کوہلی کی زیرقیادت رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے خلاف سنچری بنائی تھی۔ انہوں نے اس میچ میں 132 رنز کی اننگز کھیلی۔ راہل اس سیزن میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے آٹھ میچوں میں 74.66 کی اوسط سے 448 رنز بنائے ہیں۔ اس میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔سیزن کی دوسری سنچری کے ایل راہل کے ساتھی مینک اگروال نے اسکور کی۔ انہوں نے راجستھان رائلز (آر آر) کے خلاف سنچری بنائی۔ اس میچ میں انہوں نے 106 رنز بنائے ۔ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اب تک 47.75 کی اوسط سے 382 رنز بنائے ہیں۔ اس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن میں شکھر دھون نے ہفتہ کو چنائی کے خلاف اپنی تیسری سنچری اسکور کی۔