نئی دہلی: پہلی بار کسی آئی آئی ٹی کالج کا کیمپس ہندوستان سے باہر زنجبار، تنزانیہ میں ہوگا۔ وزارت تعلیم حکومت ہند، آئی آئی ٹی مدراس اور وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت زنجبار۔تنزانیہ کے درمیان زنجبار میں آئی آئی ٹی مدراس کا کیمپس قائم کرنے کیلئے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ایم او یو دستخط کے دوران، زنجبار کے صدر، ڈاکٹر حسین علی میوینی اور ہندوستان کے وزیر خارجہ، ڈاکٹر ایس جے شنکر موجود تھے۔ یہ کیمپس ہندوستان اور تنزانیہ کے درمیان دیرینہ دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔ اس میں ہندوستانی طلبا کو بھی داخلہ ملے گا۔