پہلی ہی کوشش میں ڈی ایس پی کی ملازمت کا حصول۔مُلگ ضلع کی مونیکا کا کارنامہ

   

حیدرآباد۔ 15 اکتوبر(یواین آئی) غربت اگرچہ کہ بیشتر طلبہ کیلئے رکاوٹ بن جاتی ہے ، مگر اسی غربت کو اپنی طاقت بنا کر آگے بڑھنے والی ایک نوجوان لڑکی نے تمام کیلئے مثال قائم کی ہے ۔ تلنگانہ کے ضلع مُلگ کے ملم پلی گاؤں کی مونیکا نے دن رات محنت کر کے گروپ-1 امتحان میں کامیابی حاصل کی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کے عہدے کیلئے منتخب ہو کر اپنے والدین اور علاقہ کا سر فخر سے بلند کیا۔ مونیکا کے والد سمیا گاڑیوں کے ٹائروں کی پنکچرکا کام کرتے ہیں، جبکہ ماں سروجنا مزدوری کرتی ہیں۔ محدود آمدنی کے باوجود انہوں نے اپنی دونوں بیٹیوں کو تعلیم دلائی۔ مونیکا جو بچپن سے ہی ذہین اور محنتی رہی۔ انٹرمیڈیٹ کے دور سے ہی وہ عوامی خدمت کا عزم کر چکی تھیں۔
اس نے حیدرآباد میں بی اے کی ڈگری مکمل کی اورمسابقتی امتحانات کی تیاری شروع کی۔