پی ایس کے مقابلوں کیلئے کراچی میں سخت ترین انتظامات

   

کراچی۔6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے کراچی میں منعقدشدنی پاکستان سوپر لیگ کے 8 میچز سے متعلق سیکیورٹی کے بارے میں کہا کہ مجموعی طورپر 50 ایس ایس پی، 700 لیڈیز پولیس اور13 ہزار پولیس عہدیدار فرائض انجام دیں گے۔آئی جی سندھ پولیس نے کہا کہ کراچی میں میچز کے انعقاد کا فیصلہ فورسز پر اعتماد کی عکاسی ہے۔اس حوالے سے ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ سیکورٹی کے 3 حصار بنائے جائیں گے ،ہوٹل اور تمام راستوں پر اسپیشل برانچ کے عہدیدار بھی تعینات ہوں۔شائقین پر زور دیا کہ7 بجے میچ شروع ہوگا شائقین2گھنٹے پہلے پہنچ جائیں۔