ممبئی کی ایک عدالت نے پیر کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) کے پانچ مبینہ ارکان کی اے ٹی ایس حراست میں 8 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ اسے مہاراشٹر میں کئی ایجنسیوں کے چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ 22 ستمبر کو، ملک بھر میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی قیادت میں کئی ایجنسیوں کے ذریعہ کئے گئے چھاپوں کے دوران مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے پانچ ملزمین سمیت 20 لوگوں کو گرفتار کیا تھا اے ٹی ایس نے پیر کو ملزمین کو ان کی پری ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج اے ایم پاٹل کی عدالت میں پیش کیا اور ان کی تحویل میں آٹھ دن کی توسیع کی درخواست کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مزید پانچ دن کی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا ہے ملزمان پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، برادریوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے اور ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پی ایف آئی کے خلاف ملک کی 15 ریاستوں میں کئی ایجنسیوں کے ذریعہ وسیع چھاپوں کے دوران پی ایف آئی کے 106 مبینہ لیڈروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔