ممبئی ۔ 19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی فلم جس میں مودی کا مرکزی کردار ویویکا اوبرائے نبھارہے ہیں ، اسے مجوزہ تاریخ سے قبل اب 5اپریل کو ہی سینماگھروں میں پیش کردیا جائے گا ۔ فلم ’’ پی ایم نریندر مودی ‘‘ جو پہلے 12اپریل کو ریلیز ہونے والی تھی اب اسے ایک ہفتہ قبل 5اپریل کو ہی ریلیز کردیا جائے گا ۔ اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسر سندیپ سنگھ نے کہا کہ فلم کو مقررہ وقت سے پہلے ریلیز کرنے کی وجہ عوامی مطالبہ ہے کیونکہ اس وقت 1.3ملین عوام بے صبری سے اس فلم کا انتظار کررہے ہیں اور ہم ان کے انتظارکو طول دینا نہیں چاہتے اور فلم کو جلد ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
