پٹنہ اور مظفر پور میں 500 بستر پر مشتمل عارضی دواخانہ
نئی دہلی: بہار میں کورونا کے بڑھتے قہر کے دوران پی ایم کیئرس فنڈ سے ریاست کے دو شہروں میں 500 بیڈ پر مشتمل کووِڈ اسپتال بنائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے آجج ٹوئٹ کیا کہ پی ایم کیئرس فنڈ ٹرسٹ نے پٹنہ اور مظفرپور میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمینٹ آجرگنائیزیشن (ڈی آجر ڈی او) کی جانب سے بنائے جانے والے دو غیر مستقل کووِڈ اسپتالوں کے لیے امدادی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ایم او نے ٹوئٹ کیا،’ پی ایم کیئرس فنڈ ٹرسٹ نے پٹنہ اور مظفر پور میں ڈی آجر ڈی او کی جانب سے قائم کیے جانے والے 500-500 بیڈ والے غیر مستقل کورونا اسپتالوں کے لیے امدادی رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے بہار میں کورونا متاثرہ افراد کی طبی نگرانی میں کافی مدد ملے گی‘۔ایک دوسرے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے، ’ان اسپتالوں میں 125 آجئی سی یو بیڈ اور 375 عام بیڈ ہوں گے۔ ان میں ڈاکٹر اور دیگر اسٹاف آجرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے ذریعے مہیا کروائے جائیں گے‘۔ پی ایم او نے یہ بھی کہا کہ پٹنہ کے اسپتال کا آجج افتتاح کیا جائے گا اور مظفر پور میں بھی 500 بستر کے اسپتال کا جلد ہی افتتاح ہوگا۔ایک دیگر ٹوئٹ میں اطلاع دی گئی ہے کہ ان اسپتالوں میں 125 وینٹی لیٹر کے ساتھ آجئی سی یو بیڈ کی سہولت ہے اور دونوں میں 375-375 عام بیڈ ہیں۔ ہر بیٹ کے ساتھ آجکسیجن سپلائی کا بھی انتظام ہے۔دونوں اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور اسسٹنٹ طبی اہلکاروں کی خدمات فوجی دستے کی طبی خدمات کی طرف سے مہیا کرائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ پی ایم کیئرس فنڈ سے پہلے بھی 3100 کروڑ روپے مختلف طبی خدمات اور آجلات کی خرید کے لئے مختص کیے جاچکے ہیں۔