نئی دہلی۔13 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) پی ایم کیئرس فنڈ ٹرسٹ نے آج فیصلہ کیا کہ کوویڈ۔19 کے خلاف لڑائی کیلئے 3100 کروڑ روپئے مختص کئے جائیں۔ دفتر وزیراعظم نے ایک بیان میں بتایا کہ اس میں سے ٹھیک 2000 کروڑ روپئے وینٹیلیٹرس کی خریدی کیلئے مختص کی جائے گی اور 1000 کروڑ روپئے مائیگرینٹ ورکرس کی بہبود پر خرچ کئے جائیں گے۔ مزید 100 کروڑ روپئے کوروناوائرس ویکسین کی تیاری میں مدد کیلئے دیئے جائیں گے۔ 27 مارچ کو تشکیل شدہ ٹرسٹ کے سربراہ وزیراعظم ہیں۔ دیگر ارکان ٹرسٹ بلحاظ عہدہ وزیردفاع، وزیرداخلہ اور وزیرفینانس ہیں۔