پی ایم کے جنرل کونسل اجلاس ۔ باپ اور بیٹے میں لفظی جھڑپ

   

چینائی : ٹاملناڈو میں پی ایم کے پارٹی کے خصوصی جنرل کونسل اجلاس میں بانی ایس راما دوس اور ان کے فرزند کے مابین لفظی جھڑپ اور تکرار ہوگئی ۔ جب پارٹی کے بانی رامو داس اور پارٹی صدر انبومانی راموداس کے مابین والد کے ایک فیصلے پر سخت لفظی تکرار ہوئی اور دوسرے قائدین حیرت زدہ رہ گئے ۔ تکرار اس وقت شروع ہوئی جب پارٹی کے بانی نے مکنتھن نامی لیڈر کو یوتھ ونگ کا ریاستی صدر نامزد کیا ۔ اس فیصلے کی انبومانی نے مخالفت کی ۔ انبومانی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ قابل قبول نہیں ہے کیونکہ مکنتھن کو پارٹی میں شامل ہوئے محض چار ماہ ہوئے ہیں۔ انبومانی سابق مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ پارٹی کے بانی ایس راموداس نے کہا کہ چاہے کوئی بھی ہوں جو کچھ انہوں نے کہا کہ اس کو ماننا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی انہوں نے قائم کی ہے اور اگر کوئی ان کی ہدایات کو تسلیم نہیں کرتا تو وہ پارٹی میں نہیں رہ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی انہوں نے قائم کی ہے اور جو کچھ وہ کہتے ہیں اس کو تسلیم کیا جانا چاہئے اگر کوئی ان کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا ہے تو وہ پارٹی چھوڑ سکتا ہے ۔