حیدرآباد۔ 20 اکتوبر (سیاست نیوز) ایم ای، ایم ٹیک، فارمیسی، ایم آرک کے علاوہ دوسرے کورسیس میں داخلوں کیلئے منعقدہ پی جی ای سیٹ کے پہلے مرحلے کی کونسلنگ کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ کنوینر کے مطابق پہلے جاری کردہ شیڈول میں آن لائن رجسٹریشن فیس کی ادائیگی سرٹیفکیٹس کی اپ لوڈنگ کا عمل پیر کو ختم ہوگیا تاہم اس میں 25 اکتوبر تک توسیع دی گئی ہے۔ پی جی سیٹ میں جملہ 17,628 طلبہ کوالیفائی ہوئے تاہم 7500 طلبہ نے ہی سرٹیکیٹس کو اپ لوڈ کیا ہے جس کی وجہ سے توسیع دی گئی ہے۔ 29 اور 30 اکتوبر کو پی جی ویب سائٹ آپشنس دستیاب ہوں گے۔ ن
3 نومبر کو ایم ٹیک، ایم فارما، ایم آرک نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ 5 نومبر سے کلاسیس کا آغاز ہوگا۔ ن