پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی سٹی پولیس نے پی سی ایف ضلع مینجر کی شکایت پر کروڑوں روپیہ کی ڈی اے پی کھاد فروخت کر فرار ہونے والے گودام انچارج کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کیا ہے ۔محکمہ ضلع اطلاعات کے ذریعہ جاری پریس ریلیز کے بموجب معاون کمیشنر و معاون رجسٹرار کوآپریٹیو اروند پرکاش نے بتایا کہ ربیع مہم 22-2021 کے لیئے پی سی ایف گودام میں اسٹور ڈی اے پی کھاد 3500 میٹرک ٹن میں سے ڈی ایم سطح سے کوآپریٹیو کمیٹیوں ،اداروں کو ارسال کے لیئے ترسیل کیا گیا تھا۔
