پی وی این آر ایکسپریس وے پر سیفٹی میں اضافہ کے لیے 1.38 کروڑ سے اپ گریڈ کرنے ایچ ایم ڈی اے کا اقدام

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے 11.6 کلو میٹر طویل پی وی این آر ایکسپریس وے پر کمیوٹرس کی سیفٹی کو بڑھانے کے لیے روڈ سیفٹی امپرومنٹ اقدامات شروع کئے گئے ہیں ۔ یہ ایکسپریس وے سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل ، مہدی پٹنم سے شمس آباد ایرپورٹ کو مربوط کرتا ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ اس ایکسپریس وے پر ریمپس کی حالت خراب ہوگئی ہے ۔ جس کی وجہ گاڑیوں کے لیے مشکلات ہورہی ہیں اور حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے اس کے اہم ریمپس پر 1.38 کروڑ روپئے تخمینہ لاگت کے ساتھ اپ گریڈ کرنے کے کام انجام دئیے جائیں گے ۔۔ A