کوئٹہ: گوادر میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب سمیت نو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے پی ٹی آئی رہنما اور دیگر افراد کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔حکام نے بتایا کہ فرخ حبیب گوادر پہنچے اور وہ مقامی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے ، پی ٹی آئی رہنما کی موجودگی کی اطلاع پر سادہ کپڑوں میں ملبوس سیکیورٹی اہلکاروں نے چھاپہ مارا اور فرخ حبیب اور دیگر 8 افراد کو گرفتار کرلیا، جو پی ٹی آئی حکومت میں وزیر مملکت برائے اطلاعات اور پی ٹی آئی کے مغربی پنجاب ونگ کے صدر ہیں۔گرفتار ہونے والوں میں فرخ حبیب کے بھائی اور سسر بھی شامل ہیں، جنہیں گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔