اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 13روزپشاورمیں قیام کے بعد بنی گالہ پہنچ گئے ہیں۔ عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں ملک کے سیاسی اور معاشی حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔تحریک کی آنے والے دنوں میں حکمت عملی بھی طے کریں گے۔کور کمیٹی کے ارکان بنی گالہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔