پی چدمبرممنی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کیلئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع

   

نئی دہلی ۔ 23 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر فینانس پی چدمبرم آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کے لئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں۔ چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا کرپشن مقدمہ م یں سپریم کورٹ کی جانب سے کل ضمانت دی گئی ۔ تاہم وہ 17 اکتوبر سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی تحویل میں ہیں۔ اس کیس میں چدمبرم کو سی بی آئی نے 21 اگست کو گرفتار کیا تھا ۔ اس ضمن میں 15 مئی 2017 ء کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں آئی این ایکس میڈیا گروپ کو 2007 ء میں 305 کروڑ روپئے بیرونی فنڈز کے حصول کیلئے فارن انوسٹمنٹ پروموشن بورڈ کی جانب سے دی گئی منظوری میں بے قاعدگیوں کا الزام ہے۔ اس وقت چدمبرم وزیر فینانس تھے ۔