پیاز کا سرقہ ، بدنام زمانہ سارق گرفتار مسروقہ پیاز ضبط

   

حیدرآباد ۔ 17جون ( سیاست نیوز) پیاز کا سرقہ کرنے والا ایک بدنام زمانہ سارق کو پولیس اپل نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے دیڑھ لاکھ روپئے مالیتی پیاز کے 91تھیلے ضبط کرلئے ۔ پولیس نے مسروقہ پیاز کو فروخت کرنے کے دوران اس بدنام زمانہ سارق 34سالہ ابھیشیک ڈکشٹ کو گرفتار کرلیا جو پرانے شہر کے علاقہ گولی پورہ سے تعلق رکھتا ہے ۔ ڈکشٹ گولی پورہ مارکٹ میں حمالی کا کام کرتا ہے ۔ اس نے آسان انداز میں پیسے کمانے کیلئے منصوبہ تیار کیا اور اپل کی مارکٹ میں کرایہ کے آٹو کے ایک لیبر کو ساتھ لے کر پہنچا اور گولی پورہ مارکٹ کو پیاز کی منتقلی کا بہانہ بناکر پیاز کا سرقہ کرنے لگا ۔ اپل پولیس نے تین مختلف شکایتوں پر مقدمہ درج کرلیا تھا جس میں دو شکایت گذاروں نے فی کس 40تھیلے سرقہ ہونے کی اور ایک تاجر نے 11تھیلے سرقہ ہونے کی شکایت درج کروائی تھی ۔ پولیس نے مسروقہ سامان کو ضبط کرلیا ۔