نئی دہلی ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے آج کہا کہ نریندر مودی حکومت معیشت کو بحال کرنے، چھوٹے کاروباروں کی مدد کرنے اور کوروناوائرس وباء کے چیلنج بھرے وقت میں روزگار کو بڑھانے کی پابند عہد ہے۔ انہوں نے سلسلہ وار ٹوئیٹس میں کہاکہ جو معاشی پیاکیج جاری کیا جارہا ہے ، اس سے معیشت کی بحالی میں مدد ملے گی۔