پیرا ملٹری فورس کے جوانوں کا مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ

   

سرسا ؍ ہریانہ : ہریانہ کے سرسا میں 5 اکتوبر کو مجوزہ اسمبلی انتخابات کے عمل کو ضلع میں مکمل طور پر آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے انجام دینے کے لیے ضلع پولیس اور نیم فوجی دستوں کے افسران اور جوانوں نے رانیا اور روڑی تھانہ علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔ انہوں نے عام لوگوں کو بلا خوف ووٹ ڈالنے کا پیغام بھی دیا۔ ایک طرف سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے جا رہے ہیں تو دوسری طرف ضلع سے متصل پنجاب اور راجستھان سرحدوں پر بھی سخت احتیاط اور چوکسی برقرار رکھی جا رہی ہے ۔ روڑی میں فلیگ مارچ گاؤں روڈی ہوکر، پھگو، کارنگاولی، جھورڑ روہی، پجمالا، علیکا اور تھیراج گاؤں سے ہوکر گزرا۔ جب کہ رانیا میں فلیگ مارچ قصبہ رانیا، اوٹو، کٹہ بڑھ اور گووند پورہ گاؤں سے ہوتا ہوا نکالا گیا۔ فلیگ مارچ کرتے ہوئے پولیس اور نیم فوجی دستوں کے افسران اور جوانوں نے عام لوگوں کو انتخابی عمل کو منصفانہ اور آزادانہ ماحول میں کرانے کی یقین دہانی کرائی اور انتخابات کو پرامن طریقے سے کرانے میں تعاون کی اپیل کی۔ فلیگ مارچ کے دوران پولس اور نیم فوجی دستوں نے فلیگ مارچ نکالا جس کا مقصد ووٹروں کو 5 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینا اور امن و امان برقرار رکھنا ہے ۔