پیرس : پیرس کے ایک قدیم او رعالمی شہرت یافتہ گرجا گھر میں زبردست آگ لگ گئی جس سے گرجا گھر کی عمارت کافی متاثر ہوگئی ۔ یہ آگ آج شام پیرس کے وقت کے مطابق تقریبا چھ بجے لگ گئی ۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی ۔ پیرس کے ڈپٹی میئر نے بتایا کہ گرجا گھر کے فن پاروں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
فائر سرویس کے ایک ورکر نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ جاریہ مرمتی کام ہوسکتا ہے۔ فرانس صدر ایما نیول میکرون نے متاثرہ مقام کا دورہ کرتے ہوئے غم و افسوس کا اظہار کیا ۔ اور اسے دوبارہ مرمت کرنے کا حکم دیا ۔ پیر س کے میئر نے اسے وحشت ناک آگ قرار دیا ۔ اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
https://www.youtube.com/watch?v=vl9BvEeTFco