پیرو میں بس حادثہ، 13 افراد ہلاک

   

لیما : جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں بس حادثہ میں 13 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ مقامی حکّام کے مطابق مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے 200 میٹر گہرائی میں گر گئی تھی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثہ کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو پسکو شہر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی حکّام نے بتایا کہ جنوب مشرقی قصبہ سے دارالحکومت لیما جانے والی بس میں 50 مسافر سوار تھے۔ یاد رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق پیرو میں ٹریفک حادثات عام ہیں، 2019ء میں وہاں ٹریفک حادثات میں 4414 اموات ہوئیں۔