پیرو میں ٹرین حادثہ،ایک ہلاک

   

لیما : جنوب مشرقی پیرو میں ہفتہ کی صبح مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ایک مال گاڑی کے پٹری سے اترنے سے ٹرین منیجر کی موت اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔پیرو کی ریل کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ قدیم انکا کے دارالحکومت کوزکو میں اولانٹائٹمبو۔ماچو پچو روٹ پر جنوب مشرقی ٹریک پر مٹی کے تودے گرنے سے ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ مرنے والے کی شناخت ٹرین مینیجر کے طور پر ہوئی ہے اور دو زخمی ڈرائیور ٹیم کے ممبر ہیں، جو اس وقت مقامی کلینک میں زیر علاج ہیں۔
سینیگال کے وزیر اعظم حکمراں اتحاد کے صدارتی امیدوار
ڈاکار: سینیگال کے وزیر اعظم امادو با اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حکمران بینو بوک یاکار ( بی بی وائی) اتحاد کے امیدوار ہوں گے ۔ ان کے نام کااعلان ہفتہ کو بی بی وائی اتحادی رہنماؤں کی میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ اس اتحاد کی قیادت میکی سال الائنس فار دی ریپبلک پارٹی کر رہی ہے ۔