پیرو کے سابق صدر اور اہلیہ کو15 سال قید کی سزا

   

لیما: پیرو کی ایک عدالت نے سابق صدر اولانٹا ہمالا اور ان کی اہلیہ نادین ہیریڈیا کو منی لانڈرنگ کا قصوروار پاتے ہوئے 15 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔جج نائکو کوروناڈو نے کی صدارت والی تھرڈ نیشنل کالجیٹ کریمنل کورٹ نے منگل کو یہ فیصلہ سنایا۔ دیگر ججوں نے فیصلے کی حمایت کی۔عدالت نے کہا کہ سابق صدر اور ان کی اہلیہ کی جانب سے مقدمے سے قبل حراست میں گزارے گئے تقریباً نو ماہ کو سزا کے حصے میں شمار کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ سابق صدر اور ان کی اہلیہ پر الزام ہے کہ برازیل کی تعمیراتی کمپنی اوڈیبریچ نے 2006 اور 2011 کے درمیان نیشنلسٹ پارٹی کو انتخابی مہم کے لیے انہیں غیر قانونی فنڈنگ فراہم کرائی تھی۔