پیوش نے سویڈن کی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی

   

نئی دہلی، 24 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی وزیر تجارت وصنعت پیوش گوئل نے سویڈن کی کمپنیوں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سویڈن کے صنعت کاروں کے لئے خصوصی زون بنائے جائیں گے ۔مسٹر گوئل نے سویڈن کی راجدھانی اسٹاک ہوم میں ‘ہندوستان۔سویڈن مشترکہ معاشی، صنعتی اور سائنسی تعاون کمیشن’ کی 19ویں میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئیہندوستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات کے تفصیلات پیش کی اور سویڈن کے صنعت کاروں کو مکمل طور سے تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔میٹنگ کے صدارت مسٹر گوئل اور سویڈن کے وزیرتجارت اننا ہال برگ نے مشترکہ طور سے کی۔ یہ میٹنگ 22 اور 23 اکتوبر کو اسٹاک ہوم میں منعقد ہوئی۔ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران دونوں فریقوں نے تعاون کے ممکنہ شعبوں پر غوروفکر کیا۔ مسٹر گوئل نے ملک میں کاروبار کی مناسبت سے ماحول بنانے کے لئے کئے گئے اقدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سڑک، ریلوے ، قومی شاہراہ،قابل تجدیدتوانائی، رہائش، اسمارٹ سٹی اور صحت میں سویڈن کی کمپنیوں کے لئے بہتر مواقع موجود ہیں۔