پیچ خشک کرنے کا طریقہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سری لنکا کے خلاف پہلے میچ کے دوران پِچ سکھانے کے لیے انوکھا طریقہ آزمایا گیا جو سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔ گوہاٹی میں ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ ہونا تھا تاہم ٹاس کے بعد بارش کے باعث یہ میچ نہ ہوسکا۔ بارش کے باعث میدان اور پچ متاثر ہوئی اور حیرت انگیز طور پر24 ہزارکروڑ روپوں کے مالک بی سی سی آئی نے پچ سکھانے کے لیے نیا طریقہ دریافت کیا۔ گراونڈ انتظامیہ ہیئر ڈرائیر اور استری سے پچ سکھاتا رہا، یہی نہیں کپتان ویرات کوہلی بھی ڈرائیرز سے پچ خشک کراتے رہے۔ پچ سکھانے کا یہ انوکھا فارمولا سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہوگیا اور کرکٹ شائقین نے طرح طرح کے طنز کیے۔ کئی افراد نے سوشل میڈیا پر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔یاد رہیکہ گوہاٹی میں پہلا مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔