میڈرڈ، 16 ستمبر (یواین آئی) اسپینی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں اسرائیل کی سرگرمیوں کی وجہ سے اسے کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں سے باہرکرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے اپنی سوشلسٹ ورکرز پارٹی کے منتخب نمائندوں سے کہا کہ “اسرائیل اپنی شبیہ کو بہتر کرنے کیلئے کسی بھی بین الاقوامی پلیٹ فارم کا استعمال جاری نہیں رکھ سکتا۔”بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے اتوار کو کہا کہ 2022 میں یوکرین پر روس کے مکمل حملے کیلئے اسرائیل کے ساتھ وہی سلوک کیا جانا چاہیے جیسا روس کے ساتھ کیاگیا ہے ۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سار نے ہسپانوی وزیر اعظم کو “توہین آمیز قرار دیا اور ان پر میڈرڈ میں فلسطینیوں کے حامی مظاہروں کو اکسانے کا الزام لگایا جس کی وجہ سے وویلٹا اے اسپینا سائیکل ریس کا آخری مرحلہ منسوخ کر دیا گیا، جس میں اسرائیلی ٹیم حصہ لے رہی تھی۔اس سے قبل، سانچیز نے کہا کہ تین ہفتوں تک جاری رہنے والی اس ریس کے دوران مظاہروں نے یہ ظاہر کیا ہے کہ اسپین غزہ کے معاملے پر “فخر کے ساتھ ایک مثال قائم کرتا ہے ۔ہسپانوی حکومت کے متعدد وزراء نے بھی آخری مرحلے کے احتجاج کی تعریف کی، جس میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریباً ایک لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔
، پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات تاریخی، دیرینہ اور مضبوط بنیاد پر قائم ہیں۔