پیگاسس کے بعد اب Hermit سیاستدانوں ‘ صحافیوں و جہد کاروں کے فون سننے نئے سافٹ ویر کا استعمال

   

حیدرآباد 19جون( سیاست نیوز) سپریم کورٹ میں پیگاسس معاملہ میں ابھی فیصلہ نہیں آیا کہ حکومت دوسرے سافٹ وئیر کا استعمال کرکے سیاستدانوں‘ صحافیوں‘ سرکردہ تاجرین ‘ انسانی حقوق جہدکاروں ‘ سرکاری عہدیداروں کی فون پر بات چیت ریکارڈ کر رہی ہے ۔ Hermitنامی سافٹ وئیر کے ذریعہ فون پر بات چیت اور چیاٹ کے علاوہ ایس ایم ایس اور فون ڈاٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ حکومت کی خفیہ معلومات تک رسائی کیلئے ان کوششوں کے خلاف مقدمہ جاری رہنے کے باوجود دوسرے سافٹ وئیرکا استعمال کرکے حریفوں کی مکمل معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ اٹلی میں تیار سافٹ وئیر کو اب حکومت ہند استعمال کرنے لگی ہے ۔ اس سے پہلے اس سافٹ وئیر کا قازقستان حکومت نے استعمال کیا ہے۔ اطالوی حکومت کی جانب سے سال 2019 میں رشوت سے پاک ماحول بنانے اس سافٹ وئیر کا استعمال کیا گیاتھا اور بعد ازںا س کو شام کے کرد علاقہ میں استعمال کیا گیا ہے۔سائبر سیکیوریٹی ماہرین کا کہناہے کہ فون تک رسائی حاصل کرنے اس سافٹ وئیر کے ذریعہ فون پر ایک لنک بھیجا جاتا ہے اور اس کو کلک کرنے پر فون تک رسائی حاصل مل جاتی ہے ۔ محققین کے مطابق دنیا کی مختلف حکومتوں میں اس سافٹ وئیر کا استعمال کیا جا رہا ہے اور سرکردہ شخصیات ‘ تاجرین‘ صحافیوں‘ سیاستدانوں‘ انسانی حقوق جہدکارو ںاور عہدیداروں کے فون سنے اور ریکارڈ کئے جا رہے ہیں۔اطالوی کمپنی آر سی ایس لیاب جو یہ سافٹ وئیر کی تیاراور فروخت کنندہ کمپنی ہے گذشتہ 3دہائیوں سے اس شعبہ میں کام کر رہی ہے اور کمپنی کئی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے علاوہ افواج کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ آرسی ایس بھی اسی مارکٹ میں کام کرتی ہے جس میں پیگاسس کمپنی این ایس او ٹیکنالوجیز کام کرتی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ Hermit سافٹ وئیر کمپنی پاکستان‘ چیلی‘ میانمار‘ ویتنام ‘ بنگلہ دیش ‘ منگولیا‘ ترکمنستان کے علاوہ دیگر ممالک کی افواج کے ساتھ بھی کام کرتی ہے اور ان ممالک میں سافٹ وئیر کو قانونی طور پر فون تک رسائی پانے والا قرار دیا گیا ہے۔ محققین کے مطابق اس کے ذریعہ کسی بھی فون تک رسائی حاصل کرنے ایک ایس ایم ایس روانہ کیا جاتا ہے جو کہ کسی جانکار کے پیغام کے طور پر ہوتا ہے اس کو موصول کرتے ہی فون سافٹ وئیر سے مربوط ہوجاتا ہے ۔ وکی لیکس کی دستاویزات کے مطابق آرسی ایس لیاب نے 2012کی ابتداء میں یہ سافٹ وئیر فروخت کیا ہے۔پیگاسس اسرائیلی کمپنی کا تیار کردہ تھا اور اس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جانی ہے ۔سپریم کورٹ کی ہدایت پر 29موبائیل فون کی جانچ کے بعد ماہرین رپورٹ کی تیاری میں مصروف ہے۔