چائلڈ پورنوگرافی کیس : سی بی آئی کے 20 ریاستوں میں 56 مقامات پر دھاوے

   

نئی دہلی : ملک بھر کی 20 ریاستوں میں تقریباً 56 مقامات پر سی بی آئی کے دھاوے جاری ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سی بی آئی کا دھاو چائلڈ پورنوگرافی یعنی آن لائن چائلڈ سیکسوئل ایکسپلوٹیشن میٹریل سے متعلق ہے۔ سی بی آئی کے چھاپے سنگاپور اور نیوزی لینڈ کے انٹرپول یونٹ کے اشتراک سے فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہیں۔سی بی آئی ذرائع کے مطابق ایجنسی کو اطلاع ملی ہے کہ ملک میں کچھ ایسے گینگ ہیں جو آن لائن پلیٹ فارم پر بچوں کے جنسی استحصال کے مواد کا کاروبار کرتے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نیوزی لینڈ کے انٹرپول یونٹ نے سنگاپور کے ذریعہ بتایا تھا کہ اس غیر قانونی کام میں ہندوستان کے کئی گینگ ملوث ہیں۔