حیدرآباد۔ چادر گھاٹ کے علاقہ میں پولیس نے ایک لاج سے نعش کو برآمد کرلیا ہے اور اس کی شناخت 20 سالہ روہت ریڈی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ روہت ریڈی حیدر شاہ کوٹ نارسنگی علاقہ کا ساکن تھا۔ 30 اپریل کو روہت ریڈی کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس میں درج کروائی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز روہت ریڈی نے چادر گھاٹ علاقہ میں ایک کمرہ کرایہ پر حاصل کیا تھا آج لاج کے منیجر نے ماسٹر چابی کے ذریعہ کمرہ کھول کر دیکھا جس کمرہ میں روہت ریڈی کرایہ سے تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔