نئی دہلی ۔ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران اتر پردیش ، چھتیس گڑھ ، راجستھان اور کیرالہ میں سب سے زیادہ کورونا وائرس (کووڈ 19) کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس دوران اتر پردیش میں سب سے زیادہ 10،495 ایکٹو کیسز بڑھے ، وہیں چھتیس گڑھ میں 8،992 ، راجستھان میں 3،821 ، کیرالہ میں 3،593 اور کرناٹک میں 3،569 ایکٹو کیسز بڑھے ہیں ۔ اس دوران ملک بھر کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایکٹو میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 1،52،879 نئے کیسز درج کئے گئے ۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ 58 ہزار 805 ہوگئی ہے ۔ وہیں اس دوران 90،584 مریض صحتیاب ہو ئے ہیں ، جس سے اب تک 1،20،81،443 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ ایکٹو کیسز 61،456 بڑھ کر 11،08،087 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 838 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،69،275 ہوگئی ہے ۔ ملک میں شفایابی کی شرح کم ہر کر 90.44 فیصد ہے اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 8.29 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.27 فیصد رہ گئی ہے ۔