چار کروڑ 14لاکھ کسانوں کو پی ایم کسان کی پہلی قسط

   

نئی دہلی، 19جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں پردھان منتری کسان سمان ندھی کوش یوجنا (پی ایم کسان) کے تحت چار کروڑ 14لاکھ 53ہزار کسانوں کو پہلی قسط کے 83 ہزار کروڑ روپے کی مالی مدددی گئی ہے ۔زراعت کے وزیر مملکت پرشوتم روپالا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔اس کے ساتھ تین کروڑ 17لاکھ 79ہزار سے زیادہ کسانوں کو اس یوجنا کی دوسری قسط کے طورپر 63.56ہزار کروڑ روپے کی رقم دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ یوجنا کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کی شناخت ریاستی حکومت کرتی ہے اور اسے مرکز کو دستیاب کراتی ہے ۔ کئی بار ریاستی حکومت اور بینک کے اعداد و شمار میں فرق ہوتا ہے جس کے بعد اس کی پھر سے توثیق کرائی جاتی ہے ۔ پی ایم کسان یوجنا کے تحت تقریباََ 14.50کروڑ کسانوں کو سالانہ 6000روپے کی مالی مدد دستیاب کرانے کا ہدف ہے ۔