نینی تال: اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں ملک کی تاریخی چاردھام یاترا کے تعلق سے جمعرات کو بڑی پیش رفت ہوئی۔ عدالت نے چاردھام یاترا پر عائد پابندی ختم کر دی ہے ۔ حکومت اب جلد ہی چاردھام یاترا شروع کر سکتی ہے ۔اتراکھنڈ حکومت نے گزشتہ یکم جولائی سے چاردھام یاترا شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ریاستی کابینہ نے چاردھام یاترا کو منظوری دے دی تھی لیکن ہائی کورٹ نے کورونا وبا کے پیش نظر گزشتہ 28 جولائی کو یاترا پر پابندی لگا دی تھی۔