چارلی کرک کے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا

   

واشنگٹن : 12 ستمبر ( ایجنسیز ) امریکہ کے شہر اوٹاہ میں دائیں بازو نظریات کے کلنٹن حامی چارلی کرک کو گولی مارکر قتل کردینے والے مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اوٹاہ کے گورنر اسپنسر کاکس نے بتایاک ہ مشتبہ شخص کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس کی 22 سالہ ٹیلر رابنسن کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ اس دوران صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشتبہ ملزم کو کسی قریبی شخص نے قتل کیلئے اکسایا تھا ۔ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے کہا کہ انہیں بہت زیادہ یقین ہے کہ نفاذ قانون کی ایجنسیوں نے مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں کسی قریبی شخص نے ملزم کو اس حملے اور فائرنگ کیلئے اکسایا تھا ۔ 31 سالہ چارلی کرک کو ایک دن قبل اوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں گولی مار دی گئی تھی اور یہ کارروائی کیمرے میں قید ہوگئی تھی ۔ حملے کے وقت چارلی کرک یونیورسٹی میں ایک کثیر اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ حملہ آور کا فائرنگ کرکے وہاں سے فرار ہونے کا ویڈیو سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا تھا جو بعد میں منظر عام پر آیا جس کے بعد حکام نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔