چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو 91 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی ڈگری

   

٭ ایس ایم مسکین جو ٹاملناڈو کے سرگرم عمل چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (سی اے) ہیں، انہوں نے چیک فراڈ کے بارے میں مقالہ پیش کرتے ہوئے 91 سال کی عمر میں اپنی PhD ڈگری حاصل کی ہے۔ ٹاملناڈو میں پی ایچ ڈی کے سب سے زیادہ عمر والے ڈاکٹر نے اپنے مقالہ کیلئے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے تقریباً 400 کیسوں کا تجزیہ کیا ہے۔ انہوں نے 1950ء میں لویولا کالج سے گریجویشن اور 1956ء میں اپنے سی اے کی تکمیل کی تھی۔