چاقو سے حملہ کرنے والا صومالی گرفتار

   

روم : سیاحتی شہر ریمینی میں ایک شخص نے چاقو مار کر مبینہ طور پر ایک چھ سالہ لڑکے اور چار خواتین کو زخمی کر دیا۔ حکام کا خیال ہے کہ یہ حملہ آور نشے کی حالت میں تھا۔اٹلی کی پولیس نے پناہ حاصل کرنے کے خواہش مند ایک 26 سالہ صومالی نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس نے اٹلی کے شمالی سیاحتی شہر ریمینی میں متعدد افراد کو چاقو مار کر زخمی کر دیا تھا۔ اطالوی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق اتوار کے روز حملہ آور واردات انجام دینے سے قبل مبینہ طور پر بغیر ٹکٹ کے ایک بس میں سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ہفتے کی شام کو پیش آنے والی اس واردات میں چار خواتین اور ایک چھ سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔ اس کے گلے میں زخم آئے ہیں اور اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔مشتبہ شخص مبینہ طور پر ٹکٹ کے بغیر ہی بس پر سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس نے بس پر سوار ہوکر دو ٹکٹ کنٹرولرز پر حملہ کر دیا۔ اس کے بعد وہ جائے واردات سے فرار ہوگیا اور بھاگتے ہوئے تین دیگر افراد کو بھی زخمی کر دیا۔