حیدرآباد /17 جنوری ( سیاست نیوز ) چندرائن گٹہ پولیس نے ایک عادی مجرم کو گرفتار کرلیا جو چاقو کی نوک پر عوام کو دھمکاکر ان سے رقم لوٹ رہا تھا ۔ ایک شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے چندرائن گٹہ پولیس نے 22 سالہ وجاہت کو گرفتار کرلیا ۔ ڈٹیکٹیو انسپکٹر پولیس چندرائن گٹہ راگھو کمار نے بتایا کہ وجاہت ایک عادی مجرم ہے جو کل سات وارداتوں میں ملوث ہے ۔ 14 جنوری کی رات اس نے 4 تا 5 افراد کو چاقو کی نوک پر دھمکاکر اس سے رقم لوٹ لی اور پھر بعد میں ان کے آٹو میں سفر کرتے ہوئے چند افراد کو لوٹ لیا ۔ وجاہت مہدی پٹنم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ ڈی آئی راگھو کمار نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ایسی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف بلاخوف پولیس میں شکایت کریں۔ ع