چاقو کی نوک پر ریپ، دو افراد گرفتار

   

چنڈی گڑھ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کی متوطن ایک 19 سالہ عورت نے الزام عائد کیا ہے کہ ہریانہ کے ضلع کرنال میں ایک نیشنل ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب اسے اغوا کرتے ہوئے زیرپُل راستے پر ریپ کا شکار بنایا گیا۔ پولیس نے چہارشنبہ کو کہا کہ اُس کی شکایت پر اصل ملزم اور اس کے معاون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ضلع کرنال میں مدھوبن پولیس کے عہدہ دار نے بتایا کہ کلیدی ملزم لب سڑک اشیاء فروخت کرتا ہے اور وہ کرنال کے موضع استاوندی کا متوطن ہے۔ پنجاب میں لدھیانہ سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ عورت کا دعویٰ ہے کہ اسے دونوں افراد نے چاقو کی نوک پر اغوا کیا جب وہ کرنال میں قومی شاہراہ پر ٹول پلازہ کے قریب واش روم کو گئی تھی۔اُس کا بیان ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ اتوار کو رات دیر گئے پانی پت سے واپس ہورہی تھی اور وہ ٹول پلازہ کے قریب بس سے اُترے تاکہ ایک رشتہ دار سے ملاقات کرسکیں۔