حیدرآباد۔ 7 مارچ (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رجب المرجب 1440ھ آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن نے نگرانی کی۔ شہر میں چاند نظر نہیں آیا۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ، رائچور، ناندیڑ، لاتور، عادل آباد، پونے، ورنگل، کڑپہ، ادگیر، سورت، دہلی، پٹنہ (خانقاہ مجیبیہ)، بھوپال اور چینائی سے مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ 8 مارچ بروز جمعہ 30 جمادی الاخری 1440ھ ہوگی۔ اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، مولانا مفتی محمد عظیم الدین، مفتی خلیل احمد، مولانا سید حسن ابراہیم، حسینی سجاد پاشاہ قادری، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلا، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری، مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری اور قاضی سید نوراللہ فاروق عارفی نے شرکت کی۔
شیعہ علما کا بیان
سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ علماء ذاکرین نے اعلان کیا کہ شہر میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ کہیں سے رویت کی اطلاع ملی لہذا 8 مارچ جمعہ کو 30 جمادی الثانی 1440ھ اور 9 مارچ کو یکم رجب المرجب ہوگی۔ اس تصدیق حسب ذیل علماء نے کی ہے۔ مولانا سید نبی حسن زیدی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حیدر آقا، مولانا رضا عباس خاں ، مولانا سید جلال حیدر، مولانا عسکری علی خاں اور مولانا جواد عابدی۔