چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا اعلان

   

حیدرآباد :/15 اکٹوبر (سیاست نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع الآخر 1445 ھ زیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع جزوی ابر آلود تھا چاند نظر نہیں آیا ۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی مقامات سے مطلع صاف ہونے کے باوجود عدم رویت کی اطلاع موصول ہوئی ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ /16 اکٹوبر 2023 ء بروز پیر /30 ربیع الاول 1445ھ ہوگی اور /17 اکٹوبر بروز منگل یکم ربیع الآخر ہوگی ۔ اس اجلاس میں مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید محمد اولیاء حسینی قادری مرتضی پاشاہ ، مولانا سید وصی اللہ قادری ، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ ، مولانا مشہود احمد قادری ، مولانا سید شیخن احمد الشطاری اور جناب قاضی سید نوراللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔

چاند نظر نہیں آیا، شیعہ علماء کا بیان

٭٭ سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے یہ اعلان کیا ہے کہ چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے تصدیق ہوئی ۔ لہذا /16 اکٹوبر 2023 ء کو /30 ربیع الاول 1445ھ ہوگی ۔ اور /17 اکٹوبر 2023 ء سہ شنبہ کو یکم ربیع الثانی 1445 ھ ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ہے ۔ مولانا سید نبی حسن زیدی ، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباس خان ، مولانا سید جواد عابدی اور مولانا سید محب عابد ۔