چاند کے پہلے انسانی مشن کے خلاباز مائیکل کولنز کا انتقال

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: چاند پر پہنچنے والے پہلے انسانی مشن اپولو 11 کے تیسرے خلاباز مائیکل کولنز 90برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 20 جولائی 1969 کو جب اپولو 11 مشن چاند کی سطح پر پہنچا تھا تو نیل آرم اسٹرونگ اور بز الڈرین چاند کی سطح پر قدم رکھنے والے پہلے انسانوں میں سے ایک تھے۔تاہم اس وقت ان کے ساتھ معاون فلائٹ پائلٹ اور خلا باز مائیکل کولنز بھی موجود تھے جو چاند پر پہنچنے والے خلائی گاڑی ‘ایگل’ کی کمان سنبھالے ہوئے تھے۔