حیدرآباد۔/10 جنوری، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ گوشہ محل میں ریڈی میکس گاڑی نالے میں اُلٹ گئی ۔ نالے کی تعمیر کیلئے میٹریل فراہم کرنے پہنچی گاڑی نالے کی خستہ حالی کا شکار ہوکر خود نالے میں گر گئی۔ اس دوران لاری ڈرائیور کو بڑی مشکل سے نکالا گیا اور اس کی جان بچ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ گوشہ محل کے علاقہ چاکنہ واڑی میں ان دنوں نالے کے تعمیراتی کام جاری ہیں اور نالے پر سلاب ڈالا جارہا ہے۔ سلاب کیلئے چاکنہ واڑی میں ریڈی میکس گاڑی پہونچی اور سلاب کیلئے تیاری کرلی گئی تھی کہ دوسری جانب ریڈی میکس گاڑی نالے میں اُلٹ گئی ۔ یاد رہے کہ چاکنہ واڑی نالے کا منہدم ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے اس ٹوٹے نالے کی تعمیر میں مسلسل لاپرواہی کی جارہی ہے۔ع