موہالی۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) زیادہ تر بولرس کو ڈیتھ (آخری) اووروں میں بیٹسمینوں کو روکنا مشکل لگتا ہے لیکن ہندوستان کے نوجوان بولر دیپک چاہر ٹوئنٹی 20 میں اس چیلنج کا لطف اٹھاتے ہیں۔ہندوستان اگلے سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے رہا ہے اور 27 سال کے چاہر نے گزشتہ سال جولائی میں شروعات کرنے کے بعد تین میچ کھیلے اور تینوں میں متاثر کیا۔انہوں نے اس میں چھ وکٹ لیے۔آئی پی ایل میں چینائی سوپر کنگ کے لئے بولنگ کا آغاز کرنے والے چاہر نے دکھا دیا کہ وہ ڈیتھ اووروں میں بھی اتنے ہی مؤثر ہو سکتے ہیں۔ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جس میںچاہر نے اہم کردار نبھایا۔انہوں نے کہاکہ پہلے میں ڈیتھ اووروں میں زیادہ بولنگ کیا کرتا تھا اور اس میں مجھے چیزیں آسان لگتی تھیںکیونکہ پاورپلے میں آپ کے پاس دائرے سے باہر صرف دو ہی فیلڈر ہوتے اور بعد میں آپ کو پانچ فیلڈر کی مدد ملتی ہے۔اس سے ڈیتھ اوور میں بھی کافی طریقے اختیار کرسکتے ہیں۔