حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : چتور ضلع میں سڑک حادثہ میں تین افراد کی موت ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق چتور ضلع کے بنگارو پالیم منڈل میں تروپتی بنگلور ہائی وے پر شیشاپورم علاقہ میں ایک ٹھہری ہوئی آر ٹی سی بس کو ایک تیز رفتار کار نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہوگئی ۔ مہلوکین کی شناخت ورنگل کے سریدھر راؤ ، لکشمی اور ادویکا کے طور پر کی گئی ۔ بنگلور سے تروپتی آتے وقت یہ حادثہ ہوا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔ ش