چرلہ پلی علاقہ میں زور دار دھماکہ سے سنسنی

   

حیدرآباد۔3 جنوری (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ چرلہ پلی میں زوردار دھماکہ سے کشیدگی پیدا ہوگئی۔ ایک ڈرنیج لائن میں پیش آئے اس دھماکہ سے علاقہ کی عوام میں خوف و دہشت پیدا ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ مدھوسدھن ریڈی نگر میں زیر زمین ڈرنیج لائن میں آج ایک زوردار دھماکہ ہوا اور فلمی انداز میں مین ہول کا کور ہوا میں اڑ گیا۔ اس دھماکہ کے بعد علاقہ میں کیمیکل کی بو پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے کالونی میں بو پھیلنے سے عوام کو کافی پریشانی کا سامنا رہا اور وہ اس صورتحال میں خوف زدہ ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ارباب مجاز نے حالات کا جائزہ لیا اور کمیکل کی بو آنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ کی عوام کو کافی دیر تک پریشان دیکھا گیا۔ ع