حیدرآباد۔ 16 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلگو فلموں کے میگااسٹار چرنجیوی اپنی فلم ’سیرا‘ کے پراموشن کے لیے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے۔ اس سلسلہ میں وہ رکن پارلیمنٹ سی ایم رمیش کے ہمراہ نئی دہلی پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ چرنجیوی نے فلم کے پروموشن کے لیے گورنر تلنگانہ ٹی سائوندر راجن اور چیف منسٹر آندھراپردیش جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی تھی۔ تلنگانہ کی گورنر نے فلم کا خصوصی شو دیکھا اور فلم کی ستائش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیراعظم اور مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کرتے ہوئے چرنجیوی فلم کا مشاہدہ کرنے کی درخواست کریںگے اور فلم کی تفصیلات سے واقف کرائیں گے۔ توقع ہے کہ وہ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو سے بھی ملاقات کریں گے۔